ہزارہ یونیورسٹی

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا ایم اے / ایم ایس سی/ایم کام کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ شیڈول جاری

مانسہرہ (گلف آن لائن):ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے ایم اے / ایم ایس سی/ایم کام کے سالانہ امتحانات کے داخلہ کے لیے شیڈول جاری کردیا ۔

یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں صرف فیل ( ایک پیپر سے پانچ پیپرز تک ) اور فائنل ائیر کے طلبا حصہ لے سکتے ہیں ۔

نارمل فیس کے ساتھ داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جون ہے۔ داخلہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ admissions.hu.edu.pk/privateپر آن لائن کرایا جاسکتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے دفتری اوقات میں 0997-414177 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں