جرار رضوی

اداکارائوں کو تعلقات کی بنیاد پر پرائیڈ آف پرفارمنس ملتا ہے ‘ جرار رضوی

لاہور(گلف آن لائن) فلمساز ،سٹار میکر جرار رضوی نے کہا ہے کہ اداکارائوں کو پرائیڈ آف پرفارمنس میرٹ پر نہیں بلکہ تعلقات کی بنیادء پر ملتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان میں مائرہ خان ، مہوش حیات اور میرا بھی شامل ہیں جنہیں کارکردگی کی بنیاد پر نہیں تعلقات کی بناء پر ایوارڈ ملے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ایوارڈ ملنا کسی کے کام کو تحسین پیش کرنا ہوتا ہے ، اگر یہ میرٹ پر ہو تو اس سے مقابلے کی فضاء پیدا ہوتی ہے ،لیکن جب ایوارڈ تعلقات کی بناء پر ملیں گے تو ان کی کیا حیثیت ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں