عمران خان

بیرونِ ملک میری جائیدادیں ہیں نہ کاروبار، میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں’عمران خان

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیونکہ میرا بیرون ملک سفر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

مرکزی میڈیا سیل کے مطابق عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میری نہ تو بیرون ملک کوئی جائیدادیں ہیں نہ کاروبار اور نہ ہی ملک سے باہر کوئی بینک اکائونٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اور جب مجھے چھٹی کا موقع ملے گا تو وہ میں ہمارے شمالی علاقہ جات میں گزاروں گا جو زمین پر میری پسندیدہ جگہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں