کورونا وائرس

کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ ، چھ مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ ہوئے اور6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ہفتہ کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کیدوہزار 573ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.12فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں