حمزہ شہباز

28مئی کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کیلئے اعزاز اور فخر کا دن ہے’ حمزہ شہباز

لاہور(گلف آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 28مئی کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کے لئے اعزاز اور فخر کا دن ہے،نواز شریف نے ذاتی مفاد کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی،نواز شریف کا یہ فعل ملکی سلامتی دفاع اور قومی وقارو افتخار کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔

یوم تکبیر پر اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ یہ شرف مسلم لیگ (ن) کی محب وطن قیادت کو ہی نصیب ہوا کہ جس نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ہم ملکی دفاع ترقی اور خوشحالی کیلئے یکسو ہیں اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ آج اس عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں