سونے کی قیمت

عالمی مارکیٹ کے ساتھ مقامی سطح پر بھی سونا سستا

کراچی(گلف آن لائن)بین الاقوامی بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1945 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1700 روپے اور 1457 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 234500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 201046 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے گھٹ کر 2850 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے گھٹ 2443.41 روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں