فائونڈر گروپ

بے جا ٹیکسز ختم کرکے ملکی معیشت کو پروان چڑھایا جائے’فائونڈر گروپ

لاہور (گلف آن لائن)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن وپاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے وفاقی بجٹ 24_2023میں تاجروں پر مزید ٹیکسز لگانے کے بجائے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تاجر دوست پالیسیوں کو اپنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں پر پہلے سے عائد بیجا ٹیکسز ختم کرکے نہ صرف ملکی معیشت کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے

بلکہ ٹیکسز کی بھر مار کے خاتمے سے ملک میں نئے کاروبار کھولنے کی راہیں بھی ہموار ہو سکیں گی انہوںنے کہا کہ صنعتیں معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں بجٹ صنعتکاروں و تاجروں کی مشاورت سے بنایا جائے انہوںنے نئے ٹیکسز نہ لگانے اور پہلے سے موجود ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔امید ہے کہ بجٹ تاجر دوست ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فائونڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ ملکی معیشت گرداب کے بھنور میں ہے ایسے حالات میں آئی ایم ایف نے بھی فی الوقت جھنڈی دکھا ئی ہوئی ہے۔

جون میں موجودہ اتحادی حکومت نے وفاقی بجٹ پیش کرنا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں تاجروں اور عوام پر نئے ٹیکسز لگانے کے بجائے انہیں ریلیف دیا جائے جبکہ پہلے سے عائدبے جا ٹیکسز کو کم کیاجائے۔ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسز کو ختم کرکے تاجر دوست بجٹ کا ثبوت دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں تاجروں پر ایسے ظالمانہ ٹیکسز عائد کیے گئے جس کی وجہ سے نا صرف چھوٹے تاجروں کو اپنے کاروبار بند کرنا پڑے بلکہ بڑے تاجروں کو بھی اپنے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیاانہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کا بھی بیٹرہ غرق رکھا ہے ایسے میں تاجروں اور عوام پر مزید بوجھ ڈالنا کسی صورت دانشمندی نہیں ہوگی بلکہ ان حالات میں تاجر اور عوام دو ست پالیسیاں ہی ہمیں بدحال معاشی بھنور سے نکال سکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں