'ڈاکٹر جاوید اکرم

ہمیں اپنے معاشرے کو موروثی بیماریوں سے محفوظ بنانا ہوگا’ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور (گلف آن لائن)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت جناح برن اینڈ ری کنسٹرکٹو سرجری سنٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد ودیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران موروثی بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ موروثی بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے کو موروثی بیماریوں سے محفوظ بنانا ہوگا۔ جلد چلڈرن ہسپتال سمیت لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں اس حوالہ سے سمینار منعقد کروائے جائیں گے۔ حکومت پنجاب اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کلینیکل ریسرچ میں معاونت کریں گے۔

جناح ہسپتال کا برن سنٹر مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ جناح برن سنٹر میں ریسرچ کے مختلف پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے۔ پاکستان میں بائیو ٹیکنالوجی انڈسٹری کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ جناح برن سنٹر میں موروثی بیماریوں سے متاثرہ چار ہزار سے زائد خاندان رجسٹرڈ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں