پیٹ اور جگر

پاکستان میں پیٹ اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد میں اضافہ

مکوآنہ (گلف آن لائن)پاکستان کے بڑے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں آنیوالے 60 سے 70 فیصد مریضوں کے پیٹ اور جگر کے امراض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ماہرین کی جانب سے کراچی میں ہونے والی میڈیکل کانفرنس میں کیا گیا، اس کانفرنس میں جناح ہسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے کہا کہ جناح ہسپتال کے نئے میڈیکل کمپلیکس میں گیسٹرو اینٹرولوجی کا جدید وارڈ قائم کیا جارہا ہے۔اس کے لیے طبی ماہرین کی اسامیاں اگلے چند ہفتوں میں مشتہر کر دی جائیں گی، ملک کو پیٹ و جگر کے ہزاروں ماہرین کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر شاہد رسول نے مزید کہا کہ جناح ہسپتال میں گیسٹرو اینٹرولوجی وارڈ ڈاکٹر سیمی جمالی نے ہی قائم کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں