اسلام آباد ہائیکورٹ

ہائی کورٹ ،نو مئی کے بعد درج مقدمات میں ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(گلف آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو مئی کے بعد درج مقدمات میں ملزمان کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔نو مئی کے بعد درج مقدمات میں دو ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی عدالت نے پہلے سے زیر سماعت ایک اور ملزم کی ضمانت کے ساتھ کیس یکجا کردیا ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ تینوں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت اب جمعرات کو ہوگی،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پہلے جو درخواست دائر تھی اس پر کیا ہوا تھا ،وکیل ملزمان نے بتایا کہ وہ درخواست جمعرات کیلئے مقرر ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے تینوں ملزمان کی درخواستیں جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں ،ملزمان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ دس مئی کو درج ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں