بلال اظہر کیانی

حکومت معاشی حالات کو بہتر کرنے کیلئے بھرپورکام کررہی ہے، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹربلال اظہرکیانی نے کہاہے کہ حکومت معاشی حالات کو بہتر کرنے کیلئے بھرپورکام کررہی ہے،ایک سال میں سفارتی محاذ پربہت مثبت پیشرفت ہوئی ہے ،موجودہ حکومت کی ترجیح زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ اورمعاشی استحکام ہے،مشکلا ت کے باوجود عوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،گزشتہ دورحکومت میں2کروڑسے زائدلوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، مسلط کئے گئے ایک شخص کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑا،بجٹ کے بعد آئندہ ملک میں اصلاحات آئیں گی،باہمی مشاورت سے ایکسپورٹ اور گروتھ بڑھانے کیلئے بجٹ میں بہت کچھ نظر آئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت جمعہ کو بجٹ پیش کرے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا ملک گزشتہ کچھ عرصہ سے مشکل معاشی حالات سے گزر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت نے گزشتہ سوا سال سے معیشت کی بحالی کیلئے کام کیا،موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کو آکر آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ بلال اظہر کیانی نے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں استحکام کیلئے وزیراعظم کی قیادت میں اتحادی حکومت نے بھرپور کوشش کی،گزشتہ گرمیوں میں نظر آ رہا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کر جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے ڈیفالٹ کے خطرے سے ملک کو نکالا اور اس کیلئے کام کیا۔

انہوںنے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کو اٹھایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال دو کروڑ انہتر لاکھ میٹرک ٹن سے گندم کی پیداوار ہوئی،مہنگائی ہے مگر موجودہ حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سفارتی سطح پر بحالی کیلئے اقدامات کئے۔

انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ نے 2018 میں حکومت چھوڑی تو حالات کچھ اور تھے،مہنگائی کی شرح کنٹرول جی ڈی پی ریشو بہتر معیشت ترقی کی جانب گامزن تھی،پھر ایک مسلط کردہ حکومت ملک میں آئی اور حالات مختلف ہوگئے۔انہوںنے کہاکہ نالائق حکومت نے نالائقی تو اپنی جگہ کرپشن کے زریعے ملک کو اس نہج پر لایا،مسلط کردہ حکومت نے غلط پالیسیاں اپنائیں غلط بجٹ بنائے گئے،نیب عدلیہ اور دیگر اداروں کو کھوکھلا کر دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ جو شخص 2018 سے 22 کے درمیان وزیر خزانہ سے ملتا تھا اس پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔بلال اظہر کیانی نے کہاکہ 2014 سے 18 کے درمیان 14 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں لائی گئی۔

انہوںنے کہاکہ صرف اور صرف لیڈر شپ تھی نواز شریف کی قیادت میں کام ہوا،،اس دور میں باہر سے سرمایہ کاروں کو اعتماد کے زریعے ملک میں لایا گیا۔بلال اظہر کیانی نے کہاکہ بجٹ کے بعد آئندہ ملک میں اصلاحات آئیں گی،باہمی مشاورت سے ایکسپورٹ اور گروتھ بڑھانے کیلئے بجٹ میں بہت کچھ نظر آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ٹی سیکٹر میں بہت سی اصلاحات،خصوصی پیکجز کا اعلان ہوگا،مشکل معاشی کے حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں گزشتہ اعدادوشمار میں کچھ کمی آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے آئندہ مہنگائی بھی کم ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ سال میں مشکل حالات میں بی آئی ایس پی کی رقم چار سو ارب تک بڑھائی گئی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ بھی اس سیکٹر میں رقم کو بڑھا کر مختص کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں