جی سی یونیورسٹی

فیصل آباد گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے5 ایکڑ زمین مختص کر دی گئی

مکوآنہ (گلف آن لائن)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے5 ایکڑ زمین مختص کر دی گئی ہے اور خواہش ہے کہ آئندہ آنے والے وقت میں تمام قومی کھیلوں کا انعقاد جی سی ڈبلیو یوفیصل آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہی ہو۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ آئندہ سال سپورٹس میں 50 طالبات اپنا نام کامیابی کے سکوربورڈ پر ثبت کریں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلیں ذہنی و جسمانی ہم آہنگی کا بہترین امتزاج ہیں جو جسم کو چست اور توانا رکھنے کے ساتھ ساتھ سپورٹس مین شپ کی خصوصیات سے ہمکنار کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پراونشل لیگ کی میزبانی کی ذمہ داری بھی جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کو سونپ دی ہے جس کیلئے وہ ان کی مشکور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں