جی سی یونیورسٹی

گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کا تیسرا کانووکیشن 23جون کو ہو گا

مکوآنہ (گلف آن لائن)گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد کا تیسرا کانووکیشن 23جون بروز جمعہ کو منعقد ہو گا۔ اس کانووکیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر یونیورسٹی کے چانسلر و گورنر پنجاب کی شرکت متوقع ہے جبکہ مذکورہ کانووکیشن کے شاندار انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات فارغ التحصیل ہونے والی طالبات میں ڈگریاں اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی گریجوایٹس میں میڈلز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔یونیورسٹی کی ترجمان نے بتایاکہ اس سلسلہ میں متعلقہ طالبات کو باضابطہ آگاہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یونیورسٹی کی سٹاف ممبران اور طالبات کو اس امر پر بھی مبارکباد پیش کی کہ دی امپیکٹ ریکنگ آف یونیورسٹیز 2023میں ان کی یونیورسٹی دنیا بھر کی ٹاپ 800یونیورسٹیز کی عالمی رینکنگ میں 601نمبر پر آگئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ یہی نہیں بلکہ گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد پاکستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں 8ویں،گلوبلی وومن یونیورسٹیز کی رینکنگ میں تیسرے جبکہ پاکستان کی وومن یونیورسٹیز میں بھی تیسرے نمبر پر آگئی ہے جو فیصل آباد کیلئے ایک اعزاز اور یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق سمیت دیگر فیکلٹیز کی سربراہان اور ڈیپارٹمنٹس کی چیئر پرسنز کی محنت کا ثمر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں