گورنر بلیغ الرحمن

گورنر بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر پنجاب کی جامعات میں مختلف تعیناتیوں کی منظوری دیدی

لاہور (گلف آن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بطور چانسلر پنجاب کی جامعات میں مختلف تعیناتیوں کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ملیحہ امین، ماہر تعلیم ، کو چلڈرن لائبریری کمپلیکس پنجاب کے بورڈ آف گورنرز کے نان افیشل ممبر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔

گورنر پنجاب نے ڈاکٹر حمیرا مجید خان کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے فارماسوٹیکل اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا تین سال کے لیے ڈین تعینات کر دیا۔گورنر پنجاب نے فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، فیکلٹی آف ایجوکیشن اور فیکلٹی آف لا اینڈ کامرس کے ڈینز کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ، راولپنڈی کے تین سال کے لیے سنڈیکیٹ کا ممبرز نامزد کر دیا۔ ان میں پروفیسر ڈاکٹر سرور رسول، پروفیسر ڈاکٹر ملک غلام بہلول اور پروفیسر ڈاکٹر شعیب اختر شامل ہیں۔

گورنر پنجاب نے نسیم اختر ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے بطور رجسٹرار اضافی چارج میں عرصہ 06 ماہ کے لیے توسیع کر دی ۔علاوہ ازیں،گورنر پنجاب نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سنڈیکیٹ کے لیے ممتاز شخصیت اسلامی فقہ کے عالم اور خاتون جو کسی تعلیمی ادارے میں ملازمت نہ کررہی ہوں کی کیٹگری میں بالترتیب مجاہد پرویز چھٹہ ،سابق سی ای او لیسکو، جسٹس (ر)نذیر احمد غازی سابق جج لاہور ہائیکورٹ اور ساجدہ وانڈل سابق پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کو نامزد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں