آفریدی

جو قومیں شہدا کو بھول جائیں ان کا نام ونشان نہیں رہتا’ شاہد آفریدی

لاہور (گلف آن لائن) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افواجِ پاکستان اور شہداِ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی مٹی کی محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے۔ جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں ان قوموں کا تاریخ میں کوئی نام و نشان نہیں رہتا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی محبت ہماری رگ رگ میں بسی ہے۔ ملک سے محبت کرنے والے ہرشخص کے دل میں پاکستانی فوج کی عقیدت ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز کے تمام شہدا کی قربانیوں کو نہ صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں