عمانو ایل ماکرون

روس کو ڈرون مہیا کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے؛ فرانس کا ایران کو انتباہ

پیرس (گلف آن لائن)فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکرون نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کو خبردار کیا ہے کہ روس کو ڈرون مہیا کرنے کے مضمرات ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ ماکرون نے صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پرگفتگو میں ایران پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی حمایت فوری طور پر بند کردے۔

انھوں نے ایران کے جوہری پروگرام کی رفتار کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔برطانیہ، فرانس، جرمنی، امریکا اور یوکرین کا کہنا تھا کہ روس کو ایران ساختہ ڈرونز کی فروخت اور ترسیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2015 کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔اس کے تحت ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی منظوری دی گئی تھی اور اس پر اسلحہ کی فروخت پرپابندی عاید کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں