رانا تنویر حسین

اساتذہ تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، رانا تنویر حسین

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ہم نے اسلام آباد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک ہزار نئے ایلیمنٹری، سیکنڈری اور لیکچررز کی خدمات حاصل کی ہیں.

اساتذہ تعلیمی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،یہ ضروری ہے کہ اساتذہ کو ان کے مینڈیٹ کی فراہمی کے لیے صحیح ٹریننگز فراہم کی جائیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے نئے ایک ہزار بھرتی ہونے والے اساتذہ کے انڈکشن ٹریننگ پروگرام 2023 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کے مستقبل میں سفارشوں کی کوئی گنجائش نہیں،پراپر ٹریننگ کے ساتھ ہی اساتذہ نوجوانوں کی صحیح تعلیم کو یقینی بنا سکتے ہیں،مجھے امید ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں گے،اس قوم کا مستقبل اساتذہ کی کارکردگی پر منحصر ہے۔

رانا تنویر حسین نے کہا امید ہے کہ ہم اسلام آباد کو باقی ملک کے لیے تعلیم کا نمونہ بنا سکیں،ہمیں اب ہیومن ریسورس میں انوسٹ کرنا ہے،ہمیں اپنا کردار ایمانداری سے پورا کرنا ہے تاکہ ہم ملک کو کامیابی کے رستے پر لے کہ جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں