حلیم عادل شیخ

پیپلزپارٹی کے سوشل میڈیا سے حلیم عادل شیخ کی ویڈیو وائرل کی جارہی ہے یہ میری ویڈیو دو،ڈھائی ماہ پرانی ہے،حلیم عادل شیخ

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے میئر کراچی کے انتخابات کے حوالے سے اپنی دوبارہ وائرل کی جانے والی پرانی وڈیو پر وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ جانے آج سورج کہاں سے نکلا ہے اور الٹی گنگا بہہ رہی ہے،پیپلزپارٹی کے سوشل میڈیا سے حلیم عادل شیخ کی ویڈیو وائرل کی جارہی ہے یہ میری ویڈیو دو،ڈھائی ماہ پرانی ہے جوبلدیاتی انتخابات کے فورا بعد کی تھی جب مئیرکراچی کے لیے کوئی فیصلہ پارٹی نے نہیں کیا تھا،بلدیاتی انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا تھا اورکوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا کہ ہم نے کس کوسپورٹ کرنا ہے اورکس کونہیں کرنا ہے۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا جس کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی حوالہ سے میں نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چئیرمینز کو ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے افسوس کہ بعض صحافی بھی اس جھوٹے پروپیگنڈہ اور میرے سندھ اسمبلی آفس کی پرانی وڈیو کو پھیلانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

افسوس ہے فسطائیت عروج پر ہے،ڈنڈے اور جھوٹ کے زور پر مئیر کراچی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے جانے والے پارٹی رہنما اکرم چیمہ کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ہمارے چیئرمینز کے ساتھ جوہورہا ہے وہ سب کوپتہ ہے،زوراورزبردستی پورے پاکستان میں ہورہی ہے اگرپیپلزپارٹی نے طاقت کے زورپرمئیرلانا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں اس طرح کی زور اورزبردستی پورے ملک میں اس وقت چل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں