پاکستان اور سری لنکا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا متوقع شیڈول سامنے آگیا

لاہور ( گلف آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ماہ کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کا متوقع شیڈول سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز 16 جولائی بروز اتوار سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

یہ ٹیسٹ سیریز دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوگی، سیریز کے ٹیسٹ میچز کولمبو اور گال میں ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ اگلے چند روز میں سیریز کے شیڈول کا حتمی اعلان کرے گا، پہلا ٹیسٹ 16سے 20اور دوسرا ٹیسٹ 24سے 28جولائی کو کھیلے جانے کا امکان ہے تاہم لنکا پریمیئر لیگ سے قبل ٹیسٹ سیریز مکمل ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں