چوہدری سرور

آئندہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے (ق) لیگ کا بھی کردار ہوگا ، چوہدری سرور کا دعویٰ

لاہور( گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزرچوہدری محمد سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لئے (ق) لیگ کا بھی کردار ہوگا ،پارلیمنٹ کو مقررہ مدت سے پہلے تحلیل کر دینا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ 13 اگست سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ آئندہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی میں (ق) لیگ کا بھی کردار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمان میں نمائندگی دی جانی چاہیے،اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹ کا حق پیچیدہ معاملہ ہے، ایوانوں میں نمائندگی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پی ٹی آئی سمیت سب ہی ذمہ دار ہیں، 9مئی کے واقعات افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں،ایسا دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال نازک ہے ،جمع ہونے والا سارا ٹیکس قرضوں پر سود کی مد میں خرچ ہو جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں