وزیراعظم شہباز شریف

بلاول کی دھمکی کام کر گئی، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 25 ارب کی منظوری

اسلام آباد (گلف آن لائن ) بلاول بھٹو کی د ھمکی کام کر گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 25 ارب روپےکی منظوری دے دی۔ یہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد پر خرچ ہو گی، وزیراعظم نے جمعے کو پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات میں فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم سے بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پیسا نہ ملا تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں