آغا علی

ہمارے ملک کا ایک اہم مسئلہ یہ ہے ہماری خواتین محفوظ نہیں ‘ آغا علی

لاہور(گلف آن لائن )شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان آغا علی نے کہا ہے کہ میں ملک کے کئی شہروں میں سفر کرچکا ہوں اور اس دوران ایک سب سے بڑے مسئلے کو محسوس کیا،ہمارے ملک کا ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہماری خواتین محفوظ نہیں ہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ خواتین ایک شہر سے دوسرے شہر یا کہیں بھی اکیلے نہیں جا سکتیں کیونکہ وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور ہم ہمیشہ ایک محفوظ اور قدامت پسند معاشرہ ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔آغا علی نے کہا کہ ان کی خواہش ہے پاکستان میں حالات بہتر ہوں اور خواتین اکیلے سفر کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں