خورشید شاہ

حکومت قومی اسمبلی کی آئینی مدت سے تجاوز نہیں کرے گی، خورشید شاہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی کی آئینی مدت سے تجاوز نہیں کریگی،جمہوریت، آئین اور وطن کی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اپنے بیان میں خور شید شاہ کانے کہا کہ آئینی مدت سے تجاوز کی قیاس آرائیوں کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

جمہوریت اور آئین کی پاسداری کریں گے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ مخصوص ایجنڈے کے تحت اقتدار پر بٹھائے جانے والے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر چھوڑ دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام گواہ ہیں ہم نے ظلم و جبر برداشت کیا مگر پارٹی چھوڑی نہ سیاست۔

انہوںنے کہاکہ جمہوریت، آئین اور وطن کی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ عوام دیکھ رہے ہیں عالمی حالات میں دشمن ہمیں بند گلی میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں اور ان کے مثبت اور دور رس نتائج نکلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں