ولادیمیر پوتین

قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے کو سخت سزا دی جائے گی، پیوٹن

ماسکو(گلف آن لائن)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہاہے کہ جو بھی قرآن پاک کو جلانے کا مجرم پایا جائے گا اسے ملک کے مسلم اکثریتی علاقوں میں سزا بھگتنا پڑے گی۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے کہا کہ جو بھی قرآن پاک کو نذر آتش کرے گا اسے روس کے مسلمان اکثریتی خطے میں قید کی سخت سزا ہوگی۔

ان کا یہ فیصلہ روس کے حامی عسکری صحافیوں اور ٹیلی گرام چینلز کے مصنفین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سامنے آیا ہے۔گزشتہ ماہ وولگوگراڈ شہر کی ایک مسجد کے سامنے نکتیازوراویل کو قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا تھا، روسی صدر کا یہ بیان بھی اسی تناظر میں سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں