میرا

مجھے مختلف مسائل میں الجھا کر میرے کیرئیر کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی سازشیں کی گئیں، میرا

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارہ میرانے کہا ہے کہ مجھے مختلف مسائل میں الجھا کر میرے کیرئیر کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی سازشیںکی گئیں ،کبھی نمبروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوئی بلکہ اس کا فیصلہ پرستار کرتے ہیں ، کسی پراجیکٹ میں میرے معیار کے مطابق پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی ۔

ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ ہمارامعاشرہ دو دھاری تلوار کی مانند ہے ،یہاں اگر سادگی سے زندگی گزاریں تب بھی جینے نہیں دیتے اور اگر زمانے کی رفتار کے مطابق چلناچاہے تو بھی اس کے خلاف سازشیں ہوتی ہیں ،اس لئے بڑی سوچ سمجھ کر چلناپڑتا ہے ۔ میرا نے کہا کہ کبھی کسی کے خلاف کسی ساز ش کا حصہ نہیںرہی لیکن بد قسمتی سے مجھے مختلف مسائل میں الجھا کر میرے کیریر کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی جاتی رہی ہیں ۔ خدا کا شکر ہے کہ مجھ سے حسد کرنے والے ناکام رہے اور میں آج بھی انڈسٹری میں اپنا نام اور مقام قائم رکھے ہوئے ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں