عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کل ہو گی

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پرکل ے روز سماعت کرے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل انتظار حسین پنجوتہ دلائل دیں گے۔

سربراہ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں