بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو ذرداری کا مالاکنڈ میں گھریلو تنازع پر نو افراد کے سفاکانہ قتل کے سانحے کا نوٹس

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو ذرداری نے مالاکنڈ میں گھریلو تنازع پر نو افراد کے سفاکانہ قتل کے سانحے کا نوٹس لے لیا ۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بٹ خیلہ میں خواتین اور بچوں سمیت نو افراد کے اندوہناک قتل کے واقعے پر انتہائی صدمہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ معمولی تنازع پر خواتین اور بچوں سمیت نو افراد کا قتل معاشرے میں پھیلتے عدم برداشت کے افسوسناک روئیے کا نتیجہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ مالاکنڈ میں فائرنگ سے قتل ہونے والے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں، خیبر پختونخوا حکومت مالاکنڈ واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں