پاکستان

کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان ٹیم کا ممبئی میں نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

لاہور (گلف آن لائن)بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم ممبئی کا سفر نہیں کرے گی۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی کو بتادیا ہے کہ ممبئی پاکستان کیلیے محفوظ نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ورلڈکپ سیمی فائنل کیلیے کولکتہ اور ممبئی وینیوز ہیں تاہم پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں ٹکرا کی صورت میں کولکتہ میں میچ کروایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں