سرکاری عہدے

برازیل کے سابق صدر نفرت انگیزی پر2030 تک کسی بھی سرکاری عہدے کیلئے نااہل

براسیلیا(گلف آن لائن)برازیل کے سابق صدر جیئر بولسونارو کو نفرت انگیزی پر 2030 تک کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالتی حکم ہے کہ بولسنارو نے غیر ملکی سفارت کاروں کے سامنے اپنے ملک کے خلاف ابہام پیدا کیا اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔

جرمن میڈیا ہاؤس ڈی ڈبلیو کے مطابق بولسنارو نے اپنے پروپیگنڈے کے لیے میڈیا کا بھی غلط استعمال کیا۔ بولسانارو نے غیر ملکی سفارت کاروں سے خطاب میں جھوٹ در جھوٹ پھیلایا اور لوگوں میں اشتعال پیدا کیا۔

جھوٹ بولنے، معاشرے میں تفریق ڈالنے اور ملک کو بدنام کرنے کے الزام پر سابق صدر کو الیکشن میں حصہ لینے پر 8 سال کے لیے پابندی لگا دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں