سرگودھا یونیورسٹی

سرگودھا یونیورسٹی نے دنیا کی 301 سے 350 ینگ یونیورسٹیز میں جگہ بنا لی

سرگودھا (گلف آن لائن)سرگودھا یونیورسٹی نے دنیا کی 301 سے 350 ینگ یونیورسٹیز میں جگہ بنا کر تدریس کے حوالے سے پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2023 میں یونیورسٹی آف سرگودھا کو 301 سے 350 نمبر پر رکھا گیا۔جس پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ ہمارے اساتذہ اس رینکنگ کو آنیوالے وقتوں میں مزید بہتر اور معیاری تعلیم میں نکھار لاتے ہوئے یونیورسٹی کے بین الاقوامی تشخص کو مزید بہتربنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ینگ یونیورسٹیز میں جگہ بنانے اور بہترین کارکردگی دکھانے پر مجھے یونیورسٹی اساتذہ پر بہت فخر ہے اور آنے والے وقتوں میں یہ رینکنگ مزید بہتر ہوگی۔ یاد رہے اس سے قبل یونیورسٹی آف سرگودھا کو پنجاب میں تدریس کے حوالے سے بہترین اور پاکستان میں دوسری بہترین یونیورسٹی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں