تیرے بن

ڈرامہ ”تیرے بن”کی پاکستان اور ہمسایہ ملک میں بے حدپذیرائی

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکاراؤں رمشا خان اور مہوش حیات نے ساتھی اداکار وہاج علی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔رمشا خان اور مہوش حیات نے ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا، میزبان کی جانب سے اداکاراؤں کو ساتھی اداکار وہاج علی کی کامیابیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا کہا گیا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہاج علی نے اس کامیابی کے حصول کے لیے بہت محنت کی ہے، وہ تقریباً ایک دہائی سے اس مقام تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔اداکارہ نے کہا یہ سب ڈرامہ انڈسٹری کی طاقت ہے، اگر کوئی اداکار ایک کردار کو صحیح سے سمجھ لے گا اسے خوبصورت انداز سے پیش کرے گا اور وہ ناظرین کو پسند بھی آئے گا تو وہ یقینی طور پر قوم کا پسندیدہ اداکار بن جائے گا۔مہوش کے جواب پر اداکارہ رمشا خان نے ہنستے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ڈراموں میں دوبارہ نظر آنے والی ہیں؟

رمشا خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مہوش نے کہا کہ بالکل، میں کچھ سکرپٹس پڑھ رہی ہوں اور رواں سال کے آخر تک میں ایک ڈرامے میں کام کروں گی، کیونکہ ڈرامے ہر گھر میں دیکھے جاتے ہیں۔اداکارہ رمشا خان نے بھی وہاج کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ میں وہاج علی کی یہ کامیابی دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہوں اور مجھے ان پر فخر ہے، وہ یہ سب کچھ بلکہ اس سے بھی زیادہ کے حق دار ہیں۔رمشا نے بتایا کہ میں نے 6 سال پہلے وہاج علی کے ساتھ کام کیا تھا،

وہ بہت زیادہ محنتی ہیں اور ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ عاجزانہ طبیعت کے مالک ہیں، وہاج علی کو اداکاری کے لیے اپنی آنکھوں کا استعمال کرنا بہت اچھی طرح آتا ہے۔واضح رہے اداکار وہاج علی ان دنوں سپر ہٹ ڈرامے”تیرے بن” میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کو پاکستان اور ہمسایہ ملک میں بھی بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں