جاوید میانداد

عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنایا تھا،جاوید میانداد

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وزیر اعظم بنے تھے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ آج آپ کے سامنے بول رہا ہوں کہ عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنایا تھا۔میزبان نے سوال کیا وہ کیسے؟ اس پر جاوید میانداد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کچھ اللہ والے لوگ بھی تو ہیں نا، ان کو وزیر اعظم بننے کے بعد فون پر شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ ان کی حلف برداری کی تقریب میں گئے تھے؟۔جواب میں سابق کرکٹر نے کہا ‘میں بالکل گیا تھا اور وہیں بیٹھا تھا تاہم انہوں نے میرا شکریہ ادا نہیں کیا تو مجھے دکھ ہوا تھا، میں نے کہا تمہارا فرض بنتا تھا ورنہ میرے گھر رات 2 بجے کیا لینے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں عمران خان کے ساتھ ہوتا تو آج ان کے ساتھ یہ نہ ہوا ہوتا، میں ہونے نہیں دیتا، وہ میری بات سنتے تھے، میں اگر وزیر اعظم بنوا سکتا تھا تو ہٹوانے سے روک بھی سکتا تھا۔جاوید میانداد نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ اب میرے خیال میں عمران خان کا دوبارہ وزیر اعظم بننا کافی مشکل ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں