شہزادہ عبد العزیز بن سلمان

تیل کی پیداوارمیں کمی کے فیصلے میں اوپیک پلس کا کردار ہے، سعودی وزیر توانائی

ریاض(گلف آن لائن)سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کو برقرار رکھنے میں اوپیک+ کردار ادا کرتا ہے، سعودی عرب نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویانا میں اوپیک کے آٹھویں بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے توانائی کی منڈیوں کو درپیش چیلنجوں سے نمٹے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اعداد و شمار اور جائزے مارکیٹ میں عدم توازن کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ روسی برآمدات کو کم کرنا ایک رضاکارانہ فیصلہ تھا اور ان پر مسلط نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں