محمد رضوان

مسلمان ہر مذہب کا احترام کرتے اور دوسروں سے بھی یہی چاہتے ہیں، محمد رضوان

کراچی (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم ہر مذہب اور مقدس کتابوں کا احترام کرتے ہیں اور دوسروں سے بھی اسی کی امید رکھتے ہیں۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر محمد رضوان نے مذہبی رواداری اور باہمی احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید صرف مسلمانوں کیلیے نہیں بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے اور ہر مسلمان نے اس کی آیات کو اپنے دلوں میں محفوظ کر رکھا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، ہم ہر اس مذہب کا احترام کرتے ہیں جو دنیا میں رہنمائی کے لئے آیا اور ہم تمام لوگوں سے بھی اسلام کے احترام کی درخواست کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں