محمد عامر

بابراعظم سے فیلڈ میں خراب رویے پر آفریدی کی سرزنش پر عامر کا بیان سامنے آگیا

لاہور(گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے دعووں کا جواب دیا ہے۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق پیسر محمد عامر نے کہا کہ شاہد آفریدی کے بابراعظم سے متعلق دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ”شاہد بھائی نے مجھے میچ کے بعد پیغام بھیجا تھا جس میں میری بالنگ کی تعریف کی گئی تھی اور فٹنس سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا، لیکن‘بابر کا سامنا کیسے کریں گے’جیسی باتیں… یہ انکے میسج کا حصہ نہیں تھیں“۔

انہوں نے کہا کہ ”پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میچ کے دوران گرما گرمی ہوئی تھی لیکن میں نے بابر کو کیا نقصان پہنچایا ہے؟ مجھے یہ بہت عجیب لگا، مجھے نہیں معلوم کہ شاہد بھائی کیا سوچ رہے تھے البتہ میرا اندازہ ہے کہ وہ تھوڑی جلدی بولتے ہیں اس لیے کوئی غلطی ہوئی“۔دوسری جانب شاہد آفریدی کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے ساتھ فیلڈ میں تلخ رویہ اختیار کیا تھا جس پر انکی سرزنش کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اکثر کھلاڑیوں کو اچھے یا بُرے کھیل پر پیغامات بھیجتا ہوں، عامر کو بھی اس کے رویے کی وجہ سے ڈانٹا، میں نے ان سے کہا کہ کیا یہ کوئی طریقہ ہے جس قسم رویہ آپ اختیار کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپکو عزت دی، دوسرا موقع دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں