صدر اشرف بھٹی

کاروبار کی ترقی ،بڑے اہداف کے حصول کیلئے مشاورتی کونسل تشکیل دی جائے ‘آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ کاروبار کی ترقی اور بڑے اہداف کے حصول کیلئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل فعال مشاورتی کونسل تشکیل دی جائے ، ٹیکسز کے نظام میں اصلاحات نا گزیر ہیں اور اس کیلئے فوری عملی اقدامات شروع کئے جائیں ،حکومتی اعلانات اور وعدوں کے باوجود بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔

ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایسوسی ایشنز اور اداروں کے درمیان روابط کیلئے فوکل پرسنز تعینات کئے جائیں ۔ ملکی معیشت میں حصہ ڈالنے والے تاجروں سمیت دیگر شعبوں کو یوٹیلٹی بلزاور دیگر مدوںمیں سہولیات دی جائے ،دوہرے ٹیکسز ختم کئے جائیں اور ٹیکسز کی شرح میں بھی کمی کی جائے جس سے پاکستانی خود بخود ٹیکس نیٹ میں آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کاروبار کی ترقی اور بڑے اہداف کے حصول کے لئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل مشاورتی کونسل تشکیل دی جائے جس کی اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ بھی ہونی چاہیے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ایف بی آر کے نظام میں اصلاحات کے ذریعے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کی ضررت ہے لیکن اس کیلئے تاجروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے اور ان کی قابل عمل تجاویز کو دستاویز کا حصہ بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں