تیرے بن

ڈرامہ سیریل”تیرے بن ” کا سیزن 2 بنانے کا اعلان

لاہور (گلف آن لائن)حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستانی ڈرامے ” تیرے بن ” کا سیزن ٹو بنانے کا اعلان کر دیاگیا ۔ڈرامے نے ملک بھر کے علاوہ بھارت بنگلہ دیش سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں مقبولیت کے ریکارڈز قائم کیے۔

تیرے بن میں یمنی زیدی اور وہاج علی کی آن اسکرین کیمسٹری کو بے حد پسند کیا گیا۔”تیرے بن ”کی بے پنا مقبولیت کے پیش نظر اس ڈرامے کے پروڈیوسر نے ڈرامے کی آخری قسط کے ساتھ ہی یہ اعلان کیا ہے کہ ناظرین کی محبت کی وجہ سے تیرے بن کا دوسرا سیزن جلد پیش کیے جائے گا۔

ساتھ ہی انہوں نے شکریہ ادا کیا کہ تیرے بن ڈرامہ ایک بلاک باسٹر ثابت ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں