بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے، بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا

مکوآنہ (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر مملکت و رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھانے کہاہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں حکومت دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔قبل ازیں بھاگٹانوالہ اور سرگودھا گرڈسٹیشن اوور لوڈتھے جس کی وجہ سے صارفین کو لو وولٹیج اور دوسرے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

اب مذکورہ گرڈز پر دوگنی استعداد کے پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے لو وولیٹج اور بجلی سے متعلقہ دیگر مسائل کا خاتمہ ہو گااور صارفین کو بجلی کی بلا تعطل ترسیل ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 132کے وی بھاگٹانوالہ گرڈ سٹیشن اور سرگودھا سیکنڈ کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین فیسکو (واپڈا) ملک تحسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ132کے وی بھاگٹانوالہ گرڈ سٹیشن پر12کروڑ96لاکھ روپے خطیر رقم سے نئے 20/26ایم وی اے استعداد کا پاور ٹرانسفارمر نصب کیا گیا

ہییہاں سے 6 نئے فیڈر نکالے جائیں گے اور 8 ہزار نئے کنکشنز کا اجرا ہوسکے گاجبکہ سرگودھا سیکنڈ گرڈ پر12کروڑ58لاکھ کی لاگت سی40ایم وی اے کے پاور ٹرانسفارمرکی تنصیب مکمل کی گئی ہے زیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر دور دراز پسماندہ علاقوں میں ترقی کے سفر کو مزید تیز کرنے کے لئے فیسکو ریجن میں برقی ترقیاتی کاموں کی رفتارمیں تیزی لائی جارہی ہے تاکہ ان علا قوں کے عوام کو بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

فیسکو ریجن میں صارفین کوکوالٹی سروسز کی فراہمی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔رکن قومی اسمبلی حامد حمید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔علاقے کے دیرینہ مطالبہ پر بجلی سے متعلقہ شکایات کے خاتمہ کیلئے گرڈسٹیشن کو اپ گریڈکردیا گیا ہے جس سے علاقے میں ترقی کے نئے باب کھلیں گے۔

جنرل منیجر رانا ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھاگٹانوالہ اور سرگودھا گرڈسٹیشن کی اپ گریڈیشن سے علاقے کی عوام کو مزیدبہتر سہولیات میسر ہونگی اورنئے کنکشنز کا اجراء زیادہ تیزی ہو گا جس سے علاقے میں صنعتی،زرعتی اورتجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔بھاگٹانوالہ،سرگودھا اور نواحی علاقوں کو اسکا فائدہ پہنچے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر فیسکو بور ڈ محمد علی رانجھا نے کہا ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھاگٹانوالہ اور سرگودھا گرڈ کی اپ گریڈیشن کروانے پرسابق وزیر مملکت و رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا،چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرفیسکو ملک تحسین اعوان اور فیسکو انتظا میہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کاوشوں سے مختصر عرصہ میں ان گرڈسٹیشنوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں چیئرمین فیسکو (واپڈا) ملک تحسین اعوان،رکن قومی اسمبلی حامد حمید، احمد،بورڈ ڈائریکٹرز چوہدری محمد علی رانجھا اور دیگرنے گر ڈز کی دوگنی استعداد پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کیااور دعا مانگی۔ تقریب میں فیسکو افسران اور عمائدین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرجنرل منیجر آپریشن فیسکو رانا محمد ایوب، ایس ای جی ایس او سرکل راؤ محمد علی قمر، ایس ای سرگودھا سرکل ابرار احمد،ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی راشدمحمود، ایکسیئن راجہ علی نواز خان و فیسکو کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں