میرا

کون کہتا ہے میرے لئے فلم انڈسٹری کے دروازے بند ہو گئے ہیں’ میرا

لاہور( گلف آن لائن) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے کہ میرے لئے فلم انڈسٹری کے دروازے بند ہو گئے ہیں، فلم انڈسٹری میں آج بھی میری اہمیت بر قرار ہے ، پاکستان میں فلاح کے کام کرنا بہت مشکل ہے ۔

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ مجھے فلموں میں کام ملنا بند ہو گیا ہے ،میں ایک ورسٹائل اداکارہ ہوں ،میری فلم انڈسٹری میں آج بھی اہمیت ہے ، میرے پاس کام کرنے کے لئے ابھی بڑا وقت ہے ۔

میرا نے کہا کہ پاکستان میں فلاح کا کام کرنا بڑا مشکل ہے اور لوگ جگہ جگہ پر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں ، لوگ یہ بھی نہیں سوچتے یہ کسی ذاتی کے لئے بلکہ انسانیت کی فلاح کا کام ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں