چینی سفا رتکار

امریکہ کو چین کے ساتھ تعلقات میں حائل مشکلات کی وجوہات پر غور کرنا چاہیے، چینی سفا رتکار

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نے جکارتہ میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے امور خارجہ دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے جون میں امریکی وزیر خارجہ کے دورہ چین کے دوران چین -امریکہ تعلقات کے استحکام اور ترقی پر روشنی ڈالی۔فریقین نے گہرے اور کھلے تبادلوں کے ذریعے کچھ اہم امور پر اتفاق رائے پایا ہے ، جن میں جزیرہ بالی میں دونوں ممالک کے رہنماوں کے طے شدہ اتفاق رائے کی سمت پر واپسی بھی شامل ہے۔

یہ چین اور امریکہ کے تعلقات کو معمول پر واپس لانے کا اہم قدم ہے۔ اگلے مرحلے میں ٹھوس اقدامات کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو درست سمت پر لانے کی کوشش کی جائے۔ امریکہ کو دونوں ممالک کے تعلقات میں حائل مشکلات کی وجوہات پر غور کرنا چاہیے، بالی میں دونوں ممالک کے رہنماوں کے طے شدہ اتفاق رائے پر عمل کرنا چاہیے اور صدر بائیڈن کے عزائم کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔

وانگ ای نے امور تائیوان پر چین کے پختہ موقف کا اعادہ بھی کیا اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ چین کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے، چین کے اقتداراعلیٰ اور علاقائی سالمیت کو نقصان نہ پہنچائے ، چین کو معیشت و تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں محدود نہ کرے اور چین پر عائد غیرقانونی پابندیاں اٹھائے۔
فریقین نے ایشیا و بحرالکاہل علاقے کے امور ، سمندری امور پر مذاکرات کے حوالے سے مثبت بات چیت کی اور اتفاق کیا کہ یہ ملاقات کھلی ، ٹھوس اور تعمیراتی ہے اور تبادلے کو برقرار رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں