صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے نام خط، قومی دن پر مبارکباد دی

اسلام آباد(گلف آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے نام خط لکھ کر فرانس کے قومی دن کے موقع پر پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے فرانس کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دی ۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اور فرانس کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں،

دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ نقطہ نظر اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون پر مبنی ہیں ۔صدر مملکت نے کہاکہ فروری میں دستخط کیے گئے دوطرفہ تعاون کے روڈ میپ سے تجارت، عوامی رابطوں، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی جیسے شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت نے کہاکہ یقین ہے کہ صدر میکرون کی متحرک قیادت میں ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے اعلیٰ سطح پر لے جائیں گے۔صدر مملکت نے خط میں فرانس کے صدر کیلئے اچھی صحت اور مسرت، فرانس کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں