نیئر حسین بخاری

نیئر حسین بخاری نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری ہونے کی تجویز دے دی

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری ہونے کی تجویز دے دی۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ میری رائے ہے کہ اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی بجائے انکو مدت پوری کرنے دینی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ مدت پوری ہونے سے چند روز قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے سے اچھا پیغام نہیں جائیگا،اراکین اسمبلی نے 13 اگست 2018 کو حلف لیا تھا،اس حساب سے پانچ سال جب پورے ہوں اسی دن انتخابات ہوں۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں عام انتخابات 12 اکتوبر تک ہوجانے چاہیے ،تیس دن مزید حاصل کرنے کے لئے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن سمیت سیاسی جماعتوں کے علم میں ہے کہ حکومت کی مدت کب ختم ہو رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر انتخابات کروانے کیلئے تیار ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے چند روز زیادہ مل جائیں گے جس سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتا اور پیغام بھی اچھا نہیں جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ نگران حکومت کا فیصلہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملکر کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری کابینہ کا حصہ ہیں، وزیراعظم نگران حکومت کے حوالے سے قیادت سے مشاورت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں