تعلیمی بورڈ سرگودھا

پنجاب بھر تعلیمی بورڈز کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات نتائج دینے کیلئے تیاریاں تیز

سرگودھا(گلف آن لائن)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کے ہونے والے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج دینے کے لئے تیاریاں تیز کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونے والے سالانہ امتحانات 2023میں میٹرک پارٹ ٹو جماعت دہم کے نتائج کا اعلان 31جولائی 2023،

میٹرک پارٹ ون جماعت نہم کے نتائج کا26 اگست 2023اور انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو سیکنڈ ائیر کے نتائج کا اعلان 23ستمبر 2023اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ون فرسٹ ائیر کے نتائج کا اعلان یکم اکتوبر 2023کو متوقع ہیںجس کے لئے تعلیمی بورڈز میں نتائج دینے کے لئے تیاریاں تیزی سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں