ذوالقرنین حیدر

جب تک سانسیں ہیں فنکاروں کے حقوق کیلئے آوز بلند کرتارہوں گا ‘ ذوالقرنین حیدر

لاہور(گلف آن لائن) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ جب تک سانسیں ہیں فنکاروں کے حقوق کیلئے آوز بلند کرتارہوں گا ، بد قسمتی سے یہاں ہر شعبے میں میرٹ کا قتل کیا جاتاہے اور یہ ہمارے زوال اور ابتری کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔ ” این این آئی ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار نے کہا کہ جن اداکاروں کو فن کی خدمت کرتے ہوئے پچاس ،پچاس سال ہو گئے ہیںانہیں حکومتی سطح پر اعزاز نہیں ملا لیکن ایسی لڑکیاں بھی ہیں جن کا کیرئیر چند سالوں پر محیط ہے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس دیدیا جاتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں جب فنکار بیمار ہوتا ہے تو اس کے علاج معالجے کے لئے کوئی سسٹم موجود نہیں ، اگر اس کے پیسے ہیں تو وہ علاج کر اسکتا ہے لیکن میں نے بہت سے فنکاروں کو دیکھا ہے جو کسمپرسی کی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں نے ہمیشہ فنکاروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے اور اب بھی اٹھا رہا ہوں اور جب تک سانسیں باقی ہیں اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں