پرویز حنیف

ڈالر کے اتار چڑھائو کی وجہ سے ہیجان کی کیفیت ،ایکسپورٹرز پریشان ہیں ‘ پرویز حنیف

لاہور(گلف آن لائن)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر پرویز حنیف نے کہا ہے کہ روایتی اور ڈنگ ٹپائو پالیسیوں سے معیشت کو پائوں پرکھڑا نہیں کیا جا سکتا ،آئی ایم ایف سے معاہدے پر شادیانے تو بجائے جارہے ہیں لیکن قرض واپسی کیلئے کوئی حکمت عملی وضع نہیں کی گئی ،اگر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو بوسیدہ نظام کو دفن کرنا ہوگا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنیادیں میسر آنی ہیں لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی الٹا ایکسپورٹرز کے گرد شکنجہ مزید کسا جارہا ہے ، ڈالر کے اتار چڑھائو کی وجہ سے ہیجان کی کیفیت ہے اور ایکسپورٹرز پریشان ہیں۔ پرویز حنیف نے کہا کہ معیشت کو چلانے کے لئے نجی شعبے سے ماہرین کی رہنمائی لی جائے ، حکومت اور بیورو کریسی کی سولو فلائٹ پالیسیاں ہماری معیشت اور کاروبار کو تباہ کر رہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں