8 اگست

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ( گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر اتفاق کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ قانونی ماہرین کی طرف سے بھی حکومت کو 8 اگست کی تجویز دی گئی تھی۔

قومی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے 9 اور 10 اگست کی تاریخوں پر بھی غور کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست تک ہے، اگر 8 اگست کو اسمبلی تحلیل نہیں ہوتی تو اس صورت میں 12 اگست کو رات 12 بجے اسمبلی از خود تحلیل تصور ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں