شعیب ملک

بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے، شعیب ملک

ٹورنٹو (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے اور پاکستان کو بھارت جا کر کھیلنا چاہیے۔

ایک انٹرویومیں شعیب ملک نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔انہوںنے کہاکہ کھیل سرحدوں کا محتاج نہیں ہے، کھیل لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے اور چھوٹی موٹی ناراضگیاں بھی دور کرتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا ء اشرف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ شعیب ملک ٹورنٹو میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں ٹیم مِسّی ساگا پینتھر کی کپتانی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں