شرجیل میمن

بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ رہی ہے،جلد ہی کراچی میں نئے روٹس کیلئے بسوں کا آغاز کر دیا جائیگا، شرجیل میمن

کراچی(گلف آن لائن)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جلد ہی کراچی میں نئے روٹس کے لیے بسوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ شہریوں کی آسانی کے لیے کام کر رہا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہاکہ اگست اور اکتوبر میں مزید بسیں بھی کراچی پہنچ جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں