راجہ پرویز اشرف

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حالیہ طوفانی بارشوں سمیت دیگر حادثات میں انسانی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(گلف آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے حالیہ طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ملک کے مختلف حصوں میں جانی اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے حالیہ بارشوں سمیت دیگر حادثات میں جان بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی

اپنا تبصرہ بھیجیں