قومی ٹیم

آئی سی سی کی نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ جاری،قومی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان

اسلام آباد (گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت کا دوسرا نمبر ہے۔

سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پاکستانی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے، اسکی 100 فیصد وننگ ریٹ ہیں جبکہ بھارت 66.67 فیصد کے ہمراہ دوسرے، آسٹریلیا 54.17 کیساتھ تیسرے، انگلینڈ 29.17 فیصد کے ہمراہ چوتھے جبکہ 16.67 فیصد کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر قابض ہے۔

اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی سائیکل میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے کوئی میچ نہیں کھیلا جس کے باعث انکا کوئی پوائنٹ نہیں۔

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کھیلی گئی دو میچز کی سیریز میں روہت شرما الیون نے 0ـ1 سے کامیابی سمیٹی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں